وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے استعفوں کے اعلان کے بعد کی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی رہنما وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ کی حکمتِ عملی پر اپنی آراء سے آگاہ کریں گے۔ آج ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم کی دورۂ ترکیہ سے واپسی
گزشتہ شب وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے وطن واپس پہنچے تھے۔ ہفتے کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ نے بیان جاری کردیا۔
میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور ترکیہ حکومت نے الوداع کہا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








