عوام گھروں سے نکل آئے، آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار
سندھ حکومت کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 31 سال بعد 5ویں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں ووٹنگ شروع کردی گئی۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ لاکھوں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک سرمایہ کاروں کو تعاون کا یقین دلاتا ہوں، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مظفر آباد ڈویژن میں کل 6 لاکھ 95 ہزار 49 ووٹرز میں سے مرد ووٹرز 3 لاکھ 74 ہزار 302 جبکہ خواتین ووٹرز 3 لاکھ 20 ہزار 747 ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں 31 خواتین شامل ہیں۔ 19 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔

تحریکِ انصاف کے 575، پی پی پی کے 545 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 465 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس کے 113 امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹی ایل پی نے 67، جماعتِ اسلامی نے 46 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

مختلف حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ خواتین اور مرد حضرات ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے علاوہ 900 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

Related Posts