عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کردیا، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

قانون کی حکمرانی اور انصاف کے بغیر معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان
قانون کی حکمرانی اور انصاف کے بغیر معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان

راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

راولپنڈی میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کرونگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

عمران خان نے کہا  کہ پاکستان اس لیے عظیم ملک نہیں بن سکاکہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو اور جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے وزیر آباد میں 3 نومبر کو ہونے والے فائرنگ کے واقعات کو یاد کیا، اور کہا کہ تین لوگوں نے سازش کی اور ان کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے موت کے قریب سے گزرنے کا تجربہ ہوا، عمران خان نے ووٹروں اور حامیوں سے کہا کہ وہ خوف کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ خوف وہ عنصر ہے جو لوگوں کو غلام بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ زندگی جینا چاہتے ہیں تو موت کے خوف سے دور رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے جہاں ایک طرف عزت تھی تو دوسری طرف غلامی تھی۔

عمران خان نے اپنی ماضی کی سیاسی زندگی اور جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالفین نے گزشتہ 26 سالوں میں انہیں نیچا دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ عزت اور ذلت دینے کا اصل اختیار صرف اللہ کے پاس ہے اس لیے ان کے مخالفین کامیاب نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنے ساڑھے تین سال کے اقتدار میں ان کے پاس ملک کے احتساب کے نگراں ادارے نیب پر اثر انداز ہونے کی طاقت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی نیب سے کرپشن کیسز پر پیش رفت کے بارے میں پوچھا گیا تو مجھے بتایا گیا کہ کیسز تیار ہیں لیکن ان کی پیروی کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اختیارات رکھنے والے کرپشن کو برا نہیں سمجھتے۔

ہماری خواتین کو اُٹھا کر رات تین بجے جیلوں میں لے جایا گیا، میڈیا ہاؤسز کو دھمکیاں دی گئیں کہ پی ٹی آئی کو کوریج نہ دی جائے، سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج نہ کراسکا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، عمران خان پہنچ گئے

عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولوں نے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کی، 11سال کے بچے تک کو اٹھا کر جیل لے گئے اور اس پر تشدد کیا۔

Related Posts