لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی پکار پر صوبائی اسمبلی توڑنے کیلئے تیار ہیں، جسے تحریکِ عدم اعتماد لانی ہے، شوق سے لائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت براڈ کاسٹرز کے بلوں کی فوری ادائیگی کرے گی۔
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی سب سے آگے
گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی توڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن صرف نعرے ہی لگا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میرے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کے بس سے باہر ہے۔ جسے شوق ہے وہ تحریک لے آئے۔ اسمبلی ان سیشن کے دوران تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسی وقت اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ تحریکِ انصاف اور ق لیگ کے اراکین 191 ہیں جبکہ اپوزیشن اقلیت میں ہے۔ اسمبلی ان سیشن پر نہ اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے نہ ہی گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








