آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی 197 نشستیں جیت کر سب سے آگے

تازہ ترین

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی 197 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔ مظفر آباد ڈویژن کی 669 میں سے 664 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ تحریکِ انصاف 197 نشستوں پر کامیاب رہی، آزاد امیدوار 664 میں سے 121 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔

پیپلز پارٹی نے 194نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جماعتِ اسلامی نے 1، تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور جے کے پی پی نے بھی 1،1 نشست جیتی۔ مسلم کانفرنس نے 22 نشستوں پر میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں۔شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) نے 127  نشستیں جیت لیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات ڈسٹرکٹ کونسل کی 74، یونین کونسل کی 535، میونسپل کارپوریشن کی 36، میونسپل کمیٹی کی 10 جبکہ ٹاؤن کمیٹی کی 14 نشستوں پر ہوئے۔

آج سے 2 روز قبل اتوار کو صبح 8 بجے سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کے اکا دکا واقعات کے علاوہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔

وادئ نیلم میں ووٹرز کی گاڑی کھائی میں جاگرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے کامیابی کے دعوے شروع کردئیے۔

 

Related Posts