حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں۔شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، الیکشن 3 ماہ میں کرادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں آنے والی نہیں۔ مدت پوری کرے گی۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے،خواجہ آصف

نمبر گیم کے متعلق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اکثریت حاصل کرنے کیلئے کم ہی نشستوں کا فرق رکھتی ہے جو پورا ہوسکتا ہے۔ وفاق میں قومی اسمبلی توڑنے سے ڈیفالٹ کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کا خدشہ اس وقت زیادہ ہوگا جب قومی اسمبلی تحلیل کرکے 3 ماہ کیلئے عبوری حکومت بنائی جائے۔ ملکی مسائل کا حل عام انتخابات نہیں، سیاسی استحکام میں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، عمران خان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ لانگ مارچ کا مقصد صرف آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل پر اثر انداز ہونا ہے۔

آج سے 7 روز قبل جہلم جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں لوگ گھروں سے نکلیں اور نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں۔

Related Posts