پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ بشیرانتقال کرگئیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ آج صبح شیئرکی۔ اداکارہ کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔
علاوہ ازیں ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ۔ بعدازاں انہوں نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








