فیفا ورلڈکپ، یوراگوئے کو ہرا کر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفاورلڈکپ،یوراگوئے کوہراکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فیفاورلڈکپ،یوراگوئے کوہراکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفاورلڈکپ کے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے یوارگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایچ کے میچ میں آج پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے دی۔ پرتگال کی جانب سے دونوں گول برونو فرنانڈس نے اسکورکیے۔ مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کر کے پرتگال پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا۔

ورلڈکپ میں پرتگال کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل برازیل اور فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہسا امینی والی شرٹ پہننے پر ایرانی خاتون کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

قبل ازیں پرتگال کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں فٹبالر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دوحہ کے ایک شاندار ہوٹل میں ڈنر کے لیے لیکر گئے، ان میں ان کے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ ساتھی برونو فرنانڈز اور ڈائیگو ڈیلوٹ بھی شامل تھے۔

برنانڈو سلوا سمیت کچھ فٹبالرز اس ڈنر سے غیرحاضر تھے انہوں نے یہ وقت اپنی فیملیز کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts