وقت آگیا ہے کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی ختم کی جائے۔حنا پرویزبٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کو نواز شریف کی ضرورت، میاں صاحب جلد پاکستان آئینگے۔حنا پرویز بٹ
کراچی کو نواز شریف کی ضرورت، میاں صاحب جلد پاکستان آئینگے۔حنا پرویز بٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی ختم کی جائے۔ دونوں کے ساتھ ظلم ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وقت آگیا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی فوری طور پر ختم کی جائے۔ بے شک دونوں رہنماؤں کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر توشہ خانے کی گھڑیاں فروخت کرنیکا الزام، قرارداد جمع

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگی رہنما و رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے عدلیہ کے ماضی کے اقدامات کے متعلق کہا کہ اداروں کی عزت اسی میں ہے کہ اپنی پرانی غلطیوں کو درست کرکے آگے بڑھا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قرارداد جمع کراتے ہوئے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان نے تینوں گھڑیاں زلفی بخاری، فرح گوگی اور سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کی مدد سے فروخت کیں۔

Related Posts