مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل این ای ڈی طالبِ علم بلال کا قاتل ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل
کراچی پولیس نے خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، 5 اہلکار معطل

کراچی پولیس نے این ای ڈی کے طالبِ علم بلال کے قتل سے متعلق کیس کے مرکزی ملزم جمعہ خان کو مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی عدیل افضال اور دیگر پولیس اہلکاروں پر حملے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جمعہ خان عرف لالی ولد شاہ محمد مقدمہ الزام نمبر719 کا انتہائی مطلوب مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے سال کی آمد پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہلاک کیے گئے ملزم جمعہ خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 719 میں قتل کی دفعہ 302 ، 397 اور دیگر دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا جبکہ یہ واقعہ 15دسمبر کو پیش آیا تھا۔

آج سے 16روز قبل 15 دسمبر کو مبینہ ٹاؤن کراچی شرقی میں سڑک کنارے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے شہرام باغ ہوٹل میں بیٹھے چند شہریوں کو لوٹ لیا تھا۔

ڈکیتی کے واقعے میں این ای ڈی کے طالبِ علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ ڈاکوؤں نے طالبِ علم پر فائرنگ کرکے شہید کردیا، جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

 

 

Related Posts