خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ کا صدرِ مملکت کو آئینی حدود میں رہنے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کے مطالبے پر آئینی حدود میں رہنے کے مشورے سے نواز دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری الگ الگ پیغامات میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آئینی حدود میں نہ رہنے کا شکوہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی برادری افغانستان کو دہشتگردی کیخلاف قائل کرے۔بلاول

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عارف علوی صدرِ پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔ صدر کے منصب کی عزت کا پاس کریں۔ پہلے بھی عمران خان نے صدرِ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کروائی۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدے میں بدلنا افسوسناک ہے۔

دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز اور سیاست نہ کریں۔ اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں۔

خواجہ آسف نے کہا کہ یاد رکھیں وہ اس عہدے پر 2018 میں ہونے والی سلیکشن اور واردات کے نتیجے میں قابض ہوئے۔ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔

Related Posts