اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغان طالبان کی عبوری حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر قائل کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے دورے کہا کہ عالمی برادری افغان عبوری حکومت سے مختلف اقدامات پر کیے گئے وعدوں پر عمل چاہتی ہے۔
عوام اور معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا ہے: مریم نواز
پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری افغان حکومت سے خواتین کی تعلیم، دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ہمہ گیر حکومت جیسے شعبہ جات میں ذمہ داریوں پر عمل چاہتی ہے۔
گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر یہ معاملہ سنجیدہ نہ لیا گیا تو دہشت گرد افغانستان سے کارروائی کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے واقعات اس کی مثال ہیں۔ عبوری حکومت کے پاس انسدادِ دہشت گردی فورس سمیت دیگر فورسز نہیں۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغان حکومت کو دہشتگردی سے نمٹنے پر قائل کرے۔ دہشت گردی افغانستان کے ہمسایوں کے علاوہ مغربی ممالک کیلئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ عالمی برادری کو انسانی امداد جاری رکھنا ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔ افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔وزیر خارجہ نے چین کی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو رکن وانگ ای سے بھی ملاقات کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








