لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اور معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) تھی، نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی۔
مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے،مسلم لیگ (ن) کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلئے کتنے ضروری ہیں، پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی مکافات عمل کا شکار ہوئے، ہمیں بھی معلوم تھا کیا کرتے رہے، ایسے لوگوں کو احتساب سے نہیں بچنا چاہیے،ہم میدان میں ہیں، کہنے میں کوئی قباحت نہیں مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا، لوگوں کو چیزوں کا علم ہے 4 سال عمران حکومت میں ایک بار جلسہ نہیں کر سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم کا اربوں روپیہ کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا، (ن) لیگ پرانی جماعت تھی، سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے، ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کو مضبوط کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی ہوں تو ان کی روک تھام اور احتساب خود کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے ”جیل بھرو“ تحریک کے شیڈول کا اعلان کر دیا
مریم نواز نے کہا کہ احتساب انتقام کیلئے نہیں بلکہ ہمیں لائن ڈرا کرکے آنے والے وقتوں میں لائحہ عمل بنانا ہے، گریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








