اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کے مطالبے پر آئینی حدود میں رہنے کے مشورے سے نواز دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری الگ الگ پیغامات میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آئینی حدود میں نہ رہنے کا شکوہ کیا۔
عالمی برادری افغانستان کو دہشتگردی کیخلاف قائل کرے۔بلاول
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عارف علوی صدرِ پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔ صدر کے منصب کی عزت کا پاس کریں۔ پہلے بھی عمران خان نے صدرِ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کروائی۔
عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران کے ترجمان نہ بنیں، صدر کے منصب کی عزت کا پاس کریں۔ پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئینی شکنی کرائی، سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے۔
(1/2)
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) February 18, 2023
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا۔ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدے میں بدلنا افسوسناک ہے۔
دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز اور سیاست نہ کریں۔ اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں۔
عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں.الیکشن کمیشن کی آئینی حدودمیں تجاوز نہ کریں. اور سیاست نہ کریں. اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں. یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ھونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں قابض ھوۓ. ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ھے pic.twitter.com/H7o5y5nJEm
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2023
خواجہ آسف نے کہا کہ یاد رکھیں وہ اس عہدے پر 2018 میں ہونے والی سلیکشن اور واردات کے نتیجے میں قابض ہوئے۔ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








