سیتا وائٹ کیس، عمران خان 5سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان
محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان

لندن: برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سیتا وائٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5سال کیلئے نااہل قرار دئیے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں سیاسی کیرئیر بچانے کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان نے ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ آصف کا صدر کو آئینی حدود میں رہنے کا مشورہ

قبل ازیں 2018 کے عام انتخابات جیت کر عمران خان رکنِ قومی اسمبلی اور پھر وزیر اعظم بنے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق عمران خان پر بیوی بچوں کا بتانا لازمی ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کی اکہ عمران خان نے 2018 میں جمائما خان سے اپنے 2 بیٹے تو ظاہر کیے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ 27 سالہ ٹیریان ان کی سیتا وائٹ سے بیٹی ہے۔ الزام ثابت ہوا تو نااہلی ہوسکتی ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی نااہلی کی مدت 5سال ہوسکتی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت بہت زیادہ ہے۔ رواں سال ہونے والے الیکشن جیتنے کے بہت امکانات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نااہلی کی صورت میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ عمران خان کی سیتا وائٹ سے 1980 میں ملاقات ہوئی، لاس اینجلس کی عدالت نے کیس کا فیصلہ 1997 میں سنایا۔

 

Related Posts