لاہور سے اغوا کیے گئے 8 سالہ بچے کی سوختہ لاش شیخوپورہ سے برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے اغوا کیے گئے 8سالہ بچے کی جلی ہوئی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 سالہ مغوی بچے کی میت شیخوپورہ کے تھانہ فیروز والا کی حدود سے برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو پہلے اغوا، پھر قتل کیا گیا اور بعد ازاں لاش جلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد

گزشتہ روز 18 فروری کو کمسن بچے کو لاہور کے علاقے سے اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جایا گیا تھا، جس کے بعد بچے کے والد نے تھانہ اسلام پورہ میں رپورٹ درج کرائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔ پاپوش نگھر قبرستان کے قریب سے لاش کے کچھ ٹکڑے برآمد کیے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  لاش کے ٹکڑوں کو بیگ میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ بیگ میں سے مقتول کا دھڑ ملا اور تھوڑے ہی فاصلے پر بنارس پل کے نیچے سے ایک ہاتھ بھی ملا۔

آج سے 11 روز قبل ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملنے والی لاش کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ لاش کے بقیہ حصوں کی تلاش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Related Posts