اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی، توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاسی قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان
سیاسی قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے آج پیش ہوں گے، ایف ایٹ کچہری کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں فردجرم کی کارروائی کے لیے طلبی پر سابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کی غرض سے پیش ہورہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قائم کیے گئے توشہ خانہ کیس کی سماعت ضلعی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے ۔اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی، صرف متعلقہ اور محدود افراد کمپلیکس میں داخل ہوسکیں گے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں اسلام آباد کے بعد ضلع راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور یگر اجتماعات  غیر قانونی ہوں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کےپیش نظر کیا جارہا ہے۔

 گزشتہ سال 21 نومبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ جج ظفراقبال نے 22 نومبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کیے، 12 دسمبر کو کارروائی شروع کردی گئی۔

Related Posts