عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی سے متعلق 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ ان میں سے پانچ اسلام آباد اور چار لاہور میں درج ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی سربراہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کے خلاف دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شام ساڑے 5بجے پیش ہونے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے کہا تھا کہ نومبر 2022 میں عمران خا ن پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی اور ”ہم نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ ان کی جان کو ابھی تک خطرہ ہے”۔

مزید پڑھیں:زمان پارک میں دہشت گرد تنظیموں کے جنگجو موجود ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ”ایک بار پھر قتل کی سازش تیار کی جا رہی ہے اور تفصیلات کے مطابق یہ کوشش عمران خان کے دورہ عدالت کے دوران کی جائے گی۔“

Related Posts