لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے آخری ایلیمنیٹر میچ میں، زلمی اور قلندرز فائنل میں جگہ بنانے کے آخری موقع کے لیے آمنے سامنے ہیں۔
اب تک، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں دو بار ٹکرا چکے ہیں، دونوں فریقوں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے لیے فٹ نہیں،ہربھجن سنگھ
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور زلمی نے 9 اوور میں 85رنز بنا لئے، جبکہ وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حارث موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








