اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جہاں جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا
سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔نیب کی جانب سے عدالت میں عمران کان کی گرفتاری کی وجوہات سے آگہی دی گئی۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی۔ عمران خان کو گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار کیا تھا جس کے خلاف ملک گیر مظاہرے آج بھی جاری ہیں۔
مختلف شہروں بشمول وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد شدید ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ کئی مقامات پر پولیس اور تحریکِ انصاف کارکنوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔
صبح کے وقت پی ٹی آئی کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب کہ کچھ ہی دیر قبل پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








