اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کےبعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے انھیں گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان گرفتار، گزشتہ روز کراچی میں نذرِ آتش کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات جاری

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلا نے اسد عمر کی گرفتاری پر مزاحمت کی کوشش کی جس پر فورسز اور وکلا کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی ان کے گھر سے حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ عثمان ڈار اور قاسم سوری کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً تمام اہم رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات موجود ہیں، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری سمیت دیگر کی گرفتاری کا امکان ہے۔

Related Posts