سندھ ہائیکورٹ، بجلی سبسڈی ختم کرنے کیخلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاپتہ افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہوسکی، سندھ ہائیکورٹ کا اظہارِ برہمی
لاپتہ افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہوسکی، سندھ ہائیکورٹ کا اظہارِ برہمی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے  کے خلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بجلی سبسڈی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی ججز بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایتھوپیا کی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کراچی کے صنعتکاروں کی جانب سے سبسڈی کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک سبسڈی ختم کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔ سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سبسڈی ختم کرنے کی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔

حکومت کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف کے مطابق صنعتوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرکے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے گا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سبسڈی مخصوص مدت کیلئے دی گئی تھی۔

وکیل نے کہا کہ اس قسم کی سبسڈی واپس نہیں لی جاسکتی۔ جس اجلاس میں سبسڈی واپس لی گئی، اس کا حکومت کی جانب سے ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی دستاویز میں ذکر ہے کہ آئی ایم ایف نے شرط رکھی تھی۔

سبسڈی واپس لینے سے کے الیکٹرک کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ وکیل نے کہا کہ ان کو تو پیسے ملے ہیں۔ سبسڈی زیرو ریٹڈ صنعتوں کیلئے تھی۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد سبسڈی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ 

Related Posts