پشاور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس غیر محفوظ ہوچکے جبکہ ملک بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے 10 سالہ دور میں کے پی کے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چکدرہ میں ”حقوقِ مالاکنڈ“ کے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں خودکش دھماکے ہوئے، مساجد، گلیاں، بازار اور مدارس سب غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔ حکومت 8اگست کا انتظار چھوڑے اور گھر جائے۔
توشہ خانہ سے تحائف وصولی پر پابندی عائد،سینیٹ میں بل منظور
خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے نام قرض معاف کرانے والوں کی فہرست اور نیب کی فائلوں میں موجود ہیں۔ پنڈورا پیپرز ہو یا پاناما لیکس، ان کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے قصے ہیں۔ یہ لوگ حرام کی دولت کے بل پر منتخب ہوتے ہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد لوٹ مار شروع کردی جاتی ہے۔ ادارے ان کا احتساب کرنے میں ناکام ہیں جبکہ حکمران طبقے کو 17ارب ڈالر سالانہ کی مراعات موصول ہورہی ہیں۔ عوام کو 2 وقت کی روٹی تک میسر نہیں۔ کے پی کے میں ریکارڈ کرپشن ہورہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہمارا جغرافیہ اور ثقافت محفوظ نہیں، بدعنوانوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں اور ملک سے باہر جائیدادیں اور محلات اپنے نام کر لیے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آچکا ہے۔ حکمران بلٹ پروف گاڑیوں میں جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








