معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکاربلال عباس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
دونوں اداکاروں نے کئی پراجیکٹس میں ساتھ کام کیا ہے، پہلی بار اُن کی ڈیٹنگ کی خبریں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ فلم ‘کھیل کھیل میں’ کام کررہے تھے، تاہم اب دونوں کے مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی قیاس کی جارہی ہے۔
حال ہی میں سجل علی اور بلال عباس کا ڈرامہ سیریل ‘کچھ اَن کہی’ اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی کیمسٹری نے اُن کے مداحوں کو پھر سے ڈیٹنگ کی قیاس آرائی کرنے پر مجبور کیا، مداحوں کی اکثریت اُن کی کیمسٹری کو دیکھتے ہوئے انھیں شادی کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر سجل علی اور بلال عباس کی ایک پرانی ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں بلال عباس کو سجل علی کو ڈرامے کے سیٹ پر سرپرائز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????????????????????????????? ???? (@sajalzaraworld)
واضح رہے کہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں صرف دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ہی کی جارہی ہے، ابھی تک اس کی تصدیق کسی میڈیا ادارے یا اداکاروں کی جانب سے نہیں کی جاسکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








