پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہونے کا خدشہ ہے۔بلوم برگ

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ حکومت نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت آئندہ عام انتخابات کی بنیاد نئی مردم شماری کے نتائج پر رکھنا چاہتی ہے۔ الیکشن آئندہ برس تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور کی تحصیل متھرا میں پولنگ شروع

بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ نئی مردم شماری کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 6برسوں میں پاکستان کی آبادی 16فیصد بڑھی۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ نئے ووٹرز کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرے۔

قبل ازیں مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24کروڑ 10 لاکھ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ بندیوں کی نئی فہرستیں بھی تشکیل دینا ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت گزشتہ روز کی جس میں مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ 

Related Posts