مسائل کا واحد حل الیکشن، حکومت حالات مزید سنگین نہ بنائے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد
دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں، حکومت حالات کو مزید سنگین نہ بنائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اُن کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میں اس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہونے کا خدشہ ہے۔بلوم برگ

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا۔ امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ  الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔ نفرتیں کم ہونی چائیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں۔ چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنائے۔عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں۔ حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی، 5 سال کیلئے نااہل کیا گیا اور گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ معروف قانون دان اعتزاز احسن اور بعض تجزیہ کاروں نے عمران خان کے خلاف فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔

Related Posts