جے یو آئی سندھ کی چیئرلفٹ واقعے پر قوم سے دعا کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں 8 طلباء کے پھنس جانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور مقامی افراد کے تعاون سے جاری آپریشن کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہریانہ کے بعد بھارت میں مزید مسلم کش فسادات کی تیاری، انتہا پسند ہندوؤں کا پلان بے نقاب

اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ سب سے بڑا المیہ ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستانی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، اگر آمد ورفت کیلئے محفوظ راستے ہوتے تو عوام جان پر کھیل کر پرخطر سفر کرنے پر مجبور نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ مقتدر قوتوں کے منہ پر زناٹےدار طمانچہ ہے، ان علاقوں کے لوگ روڈ راستوں کی عدم فراہمی کے باعث روزانہ موت کے کنویں میں سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
انہوں کہا کہ آپریشن پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد رات کی تاریکی میں آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے پوری قوم سے چیئر لفٹ میں سوار تمام طلباء اور اساتذہ کی محفوظ ریسکیو کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Related Posts