اسلام آباد، بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکنِ اسمبلی علی وزیر کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ٹی سی نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک کرانا ہے جس کیلئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تاہم مقامی عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو بغاوت اور ریاست کے خلاف اکسانے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

سابق ایم این اے اور پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو بھی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ایمان مزاری اور علی وزیر کو گزشتہ ماہ  عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی۔

Related Posts