اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو بغاوت اور ریاست کے خلاف اکسانے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔
سابق ایم این اے اور پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو بھی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیاتواے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔
دونوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔ ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری نے سماعت سے قبل کمرہ عدالت کے باہر اپنی بیٹی کو تسلی دی اور گلے لگایا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرافی کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹس موصول ہونے ہیں۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ، چیف جسٹس کا عمران خان کو دفاع کا حق نہ دینے پر برہمی کا اظہار
فاضل جج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایمان مزار ی کو والدہ سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








