پیپلز پارٹی اپنے مطالبے پر قائم، فیصل کریم کنڈی کا الیکشن کی تاریخ نہ ملنے پر احتجاج کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل کریم کنڈی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اپنے مطالبے پر قائم ہے، مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی نے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں  الیکشن کی تاریخ نہ ملنے پر ٹرک پر چڑھ کر احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں آئین کے مطابق الیکشن کا مطالبہ کریں۔ یہ نہ ہو کہ انتخابات کیلئے ایک بار پھر ٹرک پر چڑھنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکمرانوں نے کشکول کو پاکستان کا قومی نشان بنا دیا، سراج الحق

بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ ایکسٹینشن دینے کیلئے تیار تھے۔ ہوسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے احتساب کا بیانیہ بنا رہی ہو۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دی جانی چاہئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ الیکشن شیڈول دیا گیا، نہ اس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے۔ تاریخ کا باضابطہ اعلان ہونا چاہئے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ پی پی پی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں۔ آئینی تقاضے پورے نہیں کیے جارہے۔ الیکشن شیڈول اور تاریخ کا باضابطہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہوئے اور لوگ معاملات کو عدالتوں میں لے گئے تو کیا تب بھی جنوری میں ہی الیکشن ہوں گے؟ متعلقہ امور پر پی پی پی کی قیادت کو خدشات اور تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہئے۔ 

Related Posts