کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 بھائیوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے تیموریہ تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تیموریہ ذوالفقار حیدر کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان منگھوپیر کے رہائشی اور سگے بھائی ہیں۔
میانوالی ایکسپریس کا مال بردار گاڑی سے تصادم، 20 افراد زخمی ہوگئے
ایس ایچ او تیموریہ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سیّد شاہ میر، سیّد سلمان اور سیّد ارسلان ولد سیّد فرقان حسین کے ناموں سے ہوئی جو منگھوپیر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جن کی وارداتوں کا نشانہ ضلع وسطی بنا۔
ذوالفقار حیدر نے کہا کہ ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز، لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونز اور 3 پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان نے اس سے قبل بھی گرفتاری اور جیل جانے کا اقرار کر لیا۔ تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کراچی کے متعدد تھانوں میں چوری، ڈکیتی اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








