لاہور میں میانوالی ایکسپریس کا مال بردار گاڑی سے تصادم، 20 افراد زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میانوالی ایکسپریس کے مال بردار گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ میانوالی ایکسپریس کے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ 9مئی: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور

حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بعض مسافروں کے بیان کے مطابق حادثہ ٹرین کا کانٹا بر وقت تبدیل نہ کرنے پر حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے وقت مسافروں کی زیادہ تر تعداد محوِ خواب تھی۔ سونے کے دوران حادثہ پیش آنے کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

Related Posts