پاک ایران کشیدگی کا فائدہ اسرائیل اور امریکا اٹھائیں گے۔مشاہد حسین

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور ن لیگی رہنما مشاہد حسین سیّد کا کہنا ہے کہ پاک ایران کشیدگی کا فائدہ اسرائیل اور امریکا اٹھائیں گے۔ ایرانی حملے سے غزہ کی صورتحال پر یکجہتی میں دراڑ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین کشیدگی سے اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم سے توجہ ہٹ جائے گی۔

گفتگو کے دوران مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ ہمارے خیال میں شام دک شاید ایران اپنی حرکت پر معذرت کر لیتا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ امریکا کی جانب سے سلالہ پر حملہ ہوا تو ہم نے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے خوشگوار ملاقات کی جس کے 2 گھنٹے بعد حملہ ہوا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایران کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔

سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ  ہوا تو پاکستان اور ایران کے مابین نیوی کی مشترکہ مشقیں ہورہی تھیں۔ ایران کی ڈیپ اسٹیٹ پاسدارانِ انقلاب  اپنی ایک الگ خارجہ پالیسی کی حامل ہے۔

Related Posts