ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے پہلے ہی 3 صفر سے اپنے نام کر لی ہے، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے باقی 2 میچز میں سے کم از کم ایک میں جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔آج کے میچ سے قبل ٹاس کیا گیا۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی وائٹ واش ہوچکی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، آج ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے جیتا۔
چوتھے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرمان کو جگہ دے دی گئی۔ کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم اور فخر زمان بھی پلیئنگ الیون ٹیم کا حصہ ہیں۔
افتخار احمد، وسیم جونیئر، محمد نواز، زمان خان اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں چوتھا ٹی 20 میچ آج دن 11بجے سے شروع ہورہا ہے۔ میچ کے تمام ٹکٹس گزشتہ روز تک فروخت ہوچکے تھے۔
تیسرا ٹی 20 میچ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں کھیلا گیا تھا اور سابقہ 2 میچز کی طرح تیسرے میچ میں بھی کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے 20اوورز میں 225 رنز کا ہدف دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








