پنجاب میں دھند کا راج، حدِ نظر کم ہونے کے باعث 12 پروازیں منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

دھند ہی دھند
موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

صوبہ پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حدِ نظر کم ہونے کے باعث آج بھی 12 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں شدید دھند ہے۔ 6پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کردی گئیں جبکہ آج منسوخ کی گئی پروازوں کی تعداد 12 تک  جاپہنچی۔

جمعرات کو بھی اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کی 37 ملکی و عالمی پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔ جدہ سے لاہور کیلئے نجی ائیر لائن پرواز فضا میں 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد کراچی میں لینڈ ہوئی۔

دمام اور کویت سٹی سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کو اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ بحرین اور کراچی سے لاہور کیلئے 2 پروازیں بھی وفاقی دارالحکومت منتقل ہوئیں۔ 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

سعودی ائیر لائن کی لاہور کیلئے جدہ سے آنے والی پرواز، شارجہ کی ایک پرواز جبکہ اسلام آباد کراچی کی نجی ائیر لائن کی 2 پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ نجی ائیر لائن کی 5 مزید پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک کے میدانی علاقے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ معمولات زندگی شدید دھند کے باعث متاثر ہوئے جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز ایم 1 کو پشاورٹول پلازہ سے برہان انٹرچینج تک اور موٹرویز ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کیا گیا ہے۔

Related Posts