گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارے 2 جوان شہید ہوئے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔
شہید ہونے والے پاک فوج کے عظیم سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
Another 2 brave soldiers laid down their lifes on the LOC. Indian adventurism shall be responded with an iron fist. My condolences to the families of the martyrs. @OfficialDGISPR
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 26, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔
مزید پڑھیں: فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








