کوئی بھی مشہورو معروف شخصیت جب آخرت کے سفر پر روانہ ہوتی ہے تو ہم اس کی اچانک موت پر افسردہ ہوجاتے ہیں۔ ناقابلِ تردید حقیقت کی حیثیت سے موت کا ذائقہ ہر ذی روح کو چکھنا ہے۔
میڈیا کی رنگینیوں میں مسکرانے اور قہقہے بکھیرنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ سنجیدہ نوعیت کی تخلیقات پیش کرنے والے افراد بھی موجود ہیں جو الگ اہمیت رکھتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو ان مشہور اداکار، فنکار اور معروف شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں جو سال 2019ء کے دوران ہم سے بچھڑ گئیں۔
عابد علی

دنیائے اداکاری میں مشہور ومعروف شخصیت عابد علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں عابد علی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بطور سینئر ترین اداکار اپنی الگ پہچان بنائی۔
آج بھی ان کے متعدد سپر ہٹ ڈرامے نوجوان نسل کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔ اداکار عابد علی نے رواں سال 67برس کی عمر میں 5 ستمبر کو کراچی میں وفات پائی۔
ذہین طاہرہ

ذہین طاہرہ کا شمار ٹی وی چینل کی سینئر ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بے شمار کرداروں کو اپنی آواز اور شخصیت کے جادو سے سجا کر ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ ذہین طاہرہ 79 سال کی عمر میں 9 جولائی 2019ء کو دارِ فانی سے رخصت ہوئیں۔
روحی بانو

اداکارہ روحی بانو 10 اگست 1951ء کو پیدا ہونے والی ٹی وی ایکٹریس ہیں جنہوں نے ٹی وی کے لیے بے شمار کردار نبھائے اور ناظرین کی بے بہا داد وصول کی۔ رواں سال روحی بانو کا انتقال 25 جنوری کو 67 سال کی عمر میں ترکی میں ہوا۔
عبدالقادر خان

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر خان خطے میں بہترین اسپننگ کے لیے مشہور ہوئے۔ کرکٹر عبدالقادر 7 ستمبر کو 63 سال کی عمر میں ہم سے بچھڑ گئے۔
ایلی ویلز

امریکا سے تعلق رکھنے والی نغمہ نگار ایلی ویلز نے میڈیا انڈسٹری میں اپنے تخلیقی گیتوں کے باعث شہرت پائی۔ مشہور کامیڈی سٹ کام فرینڈز کا تھیم سانگ بھی انہوں نے تحریر کیا۔ ایلی ویلز کی وفات 24 دسمبر کو 72 برس کی عمر میں لاس ایجلس میں ہوئی۔
جوس ورلڈ
مغربی موسیقی کے شائقین کے لیے یہ خبر دکھ کا باعث بنی کہ انگلش پاپ سانگز کے ریپر جوس ورلڈ صرف 21 سال کی عمر میں سیزر کے باعث انتقال کر گئے۔ انہیں لوسڈ ڈریمز نامی گانے کے لیے بے حد شہرت حاصل ہوئی جو بل بورڈ ہاٹ 100 کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر رہا۔
گاڈفرے گاؤ

چینی شہر تائیوان میں پیدا ہونے والے گاڈ فرے گاؤ نے ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے شعبوں میں نام کمایا۔ 35 سال کی عمر میں جب وہ چین میں ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر تھے، اسی دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث 2 نومبر کو ان کا انتقال ہوا۔
ٹونی موریسن

امریکی مصنفہ، پروفیسر اور ایڈیٹر ٹونی موریسن نے ادب کے شعبے میں نوبل پرائز کا قابلِ قدر اعزاز پایا۔ دنیا آج بھی ان کی تخلیقات کے باعث ٹونی موریسن کو یاد کرتی ہے۔ 5 اگست کے روز ٹونی موریسن کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
روسی ٹیلر

امریکی صداکارہ روسی ٹیلر کو مکی ماؤس سیریز کے خاتون کیرکٹر منی ماؤس کے حوالے سے شہرت حاصل ہوئی۔ روسی ٹیلر کا انتقال 26 جولائی کو 75 سال کی عمر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا۔
کیرول اسپنی
مشہور پپٹ سیریز سیسامی اسٹریٹ (جس کا کھل جا سم سم کے نام سے اردو میں ترجمہ بھی کیا گیا) کے کردار بگ برڈ کو آواز عطا کرنے والے کیرول اسپنی نے 50 برس تک اس کردار پر کام کیا۔ کیرول اسپنی کا انتقال 8 دسمبر کو 85 برس کی عمر میں کنکٹی کٹ میں ہوا۔
شیریم لاگو

شیریم لاگو بھارتی فلم ایکٹر تھے جن کا 92 برس کی عمر میں 17 دسمبر 2019ء کو انتقال ہوا۔ انہوں نے ہندی اور مراٹھی میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر کے میدان میں بھی کام کیا۔
ویجو کوٹے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









