بین الاقوامی سطح پر قومی کھلاڑیوں نے مختلف شعبہ جات میں اپنے وطن کا نام روشن کیا۔ سال 2019ء کے دوران عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا میدان سجایا گیا جہاں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ دو ٹیسٹ میچ کی سیریز میں صرف ایک میچ پاکستان کے نام رہا، لیکن مجموعی طور پر سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم قرار پائی۔

پہلوانی کے شعبے میں انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمز کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں پہوالن انعام بٹ نے ریسلنگ کے شعبے میں 92 کلوگرام کی باؤٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کیا اور روایتی حریف بھارت کو شکستِ فاش دی۔ پاکستان کو 28-29 سے جیتنے پر گولڈل میڈل دیا گیا۔

کھٹمنڈو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں طیب اسلم نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ شوٹنگ میں گلفام جوزف نے سلور میڈل جیتا۔
واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کی، پاکستان نے 8 دسمبر تک ایونٹ میں 29 سونے، 31 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی
اکتوبر میں منعقدہ یونیورسل اسکریبل چیمپین شپ میں سیّد عماد علی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہیں پہلی پوزیشن دی گئی جس کے لیے انہوں نے 18 میں سے 14 میچز کی فتح اپنے نام کی۔ ڈویژن بی میں اذلان قاضی کو 14 فتوحات کے ساتھ ٹرافی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد آصف اسنوکر چیمپین بن گئے
قومی کھلاڑی محمد آصف نے رواں سال اسنوکر چیمپین شپ جیتی۔ ترکی کے شہر انطالیہ میں کھیلی جانے والی بین الاقوامی اسنوکر چیمپین شپ میں انہوں نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے کیوسٹ کو شکست دی۔

محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپین شپ جیتی جبکہ ان کا مقابلہ کرنے والوں میں 44 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دبئی اور ملائشیا کی مسل مینیا چیمپین شپ میں دانش علی اور رضا باقری نامی دو بھائیوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ پہلوان انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمز کے کراٹے ایونٹ میں تمغہ حاصل یا جبکہ پاکستان کے راجہ حیدر اور محمد عدنان نے بھارت کو شکست دی۔ انہیں طلائی تمغہ عطا کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








