ساؤتھ ایشین گیمز،انعام بٹ کا تیسرا گولڈ میڈل، پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

pakistan in south asian games
13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے6 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

کھٹمنڈو : نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پہلوان انعام بٹ نے ریسلنگ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے انعام بٹ نے 92 کلوگرام کی باؤٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان نے بھارت کو 29-28 سے شکست دی۔

فینسنگ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کانسی میڈل اپنے نام کر لیا جب کہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کے محمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

ٹینس میں عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ نے انفرادی مقابلوں میں کانسی کے میڈلز جیتے۔ پاکستان نے ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ دوسری جانب ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نوح بٹ اورحنظلہ بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں اسکواش میں طیب اسلم نے سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ شوٹنگ میں گلفام جوزف نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کر لی ہے، پاکستان ایونٹ میں اب تک 29 سونے، 31 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے حاصل کر چکا ہے۔

Related Posts