ایل او سی: کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عمران اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی: کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عمران اسماعیل
ایل او سی: کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عمران اسماعیل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارے 2 جوان شہید ہوئے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔

شہید ہونے والے پاک فوج کے عظیم سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم  لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts