وزیر اعلیٰ پنجاب آج لاہور میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب آج لاہور میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب آج لاہور میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج داتا کی نگری لاہور میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جو تحریکِ انصاف کا میگا پروجیکٹ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ آج ہم لاہور شہر کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف کے میگا پروجیکٹ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کی لاگت 7 ارب روپے ہوگی جو 10 شعبہ جات پر مشتمل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں 6 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائیں گے کیونکہ صحت مند ماں اور بچہ صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ 

https://twitter.com/UsmanAKBuzdar/status/1231819472694128640

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔17فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسدا دپولیومہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 13 روز قبل صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہواجس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس اور  فیاض الحسن چوہان شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی

Related Posts