اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

تازہ ترین

وقت نے ثابت کردیا پچھلے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی، مولانا فضل الرحمن
وقت نے ثابت کردیا پچھلے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی، مولانا فضل الرحمن

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ جس طرح ریاست، حکومت، مذہبی و سیاسی جماعتیں اور رفاحی ادارے غربا کی مدد کررہے ہیں ایسی ہی ہمدردی کے مستحق اوورسیز بھی ہیں، ان کی بھی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آج اوورسیز پاکستانی مشکل کا شکار ہیں مگر افسوس پاکستان پہنچے والے ان ہم وطنوں سے قرنطینہ اور علاج کی مدد میں چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے کسی قسم کے چارجز نہ لئے جائیں، انہیں مفت علاج کی سہولت کے ساتھ مکمل سہولیات فراہم کی جائیں،بیرون ملک خصوصاً یورپ اور مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالم انسانیت، امت مسلمہ اور پاکستان کو اس مشکل گھڑی سے نکالے۔

Related Posts