کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار867افراد لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

US coronavirus death toll passes 50,000

واشنگٹن:کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار آٹھ سو سڑسٹھ افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس پرامریکا میں ابھی تک قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی،جبکہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحد کو مزید 30 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایبولا کی دوا نے کورونا کیخلاف کام کر دکھایا، امریکا میں تجرباتی دوا لینے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے، امریکی ادارہ صحت نے جانوروں میں دوا کے تجربات کامیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمٹ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر چین وائرس پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Related Posts