آسٹریلیا نے چین میں عالمی ادارہ صحت کی کارروائیوں کی جانچ کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pandemic fuels historic US job losses, EU wants borders kept shut

کینبرا:آسٹریلیا نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلین وزیر خارجہ میریس پین کا کہنا تھا کہ وہ اس جانچ پر اصرار کریں گی اور ان کا ملک اس بارے میں بھی جاننا چاہتا ہے کہ چین کے شہر ووہان جسے وائرس کا ابتدائی مرکز سمجھا جاتا ہے، میں عالمی ادارہ صحت نے کیا کارروائیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کی معلومات درکار ہے جس کی نشاندہی آزادانہ تحقیق سے ہوسکتی ہے۔ جیسے وائرس کا اصل مرکز اس سے بچاؤ کے لیے حکمت عملی و کارروائیاں اور معاملات میں شفافیت۔آسٹریلیا نے وہی خدشات ظاہر کیے ہیں۔جن کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کر چکے ہیں۔

انھوں نے عالمی ادارہ صحت کی امریکی فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ادارہ چین میں وائرس کے پھیلاؤ پر بد انتظامی کو چھپا رہا ہے۔

Related Posts