قطر ایئرویز کو دس اسپیشل پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

راولپنڈی:گورنمنٹ آف پاکستان نے اپنی قومی ایئرلائن کی بجائے غیر ملکی ایئرلائن قطر ایرویز کو ہنگامی طور پر اسلام آباد سے اور لاہور سے دس اسپیشل پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جس میں 2500 انگلینڈ کے شہریوں کو پاکستان سے انگلینڈ واپس بھجوایا جائے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان پروازوں کو تمام تر دستیاب سہولیات فراہم کرنے اور برطانوی معیار کے مطابق ان کی کرو نا وائرس کے حوالے سے جانچ پڑتال کرائیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے اس ضمن میں سول ایوی ایشن حکام کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہریوں کو یہاں سے واپس لے جانے والی والی پروازوں کے عملے کو کو جہاز سے اترنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فلائٹس کا سلسلہ کل بروز سوموار 20 اپریل 2020 سے شروع ہوکر 26 اپریل 2020 تک جاری رہے گا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سات پروازیں بالترتیب 20 اپریل سے سے 26 اپریل تک آپریٹ کی جائیں گی۔

جبکہ لاہور اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تین فلائٹس بالترتیب 21 اپریل سے سے 23 اپریل تک انگلینڈ کے لیے چلائی جائیں گی۔

Related Posts