بھارت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان
بھارت کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی پالیسی کی آڑمیں بھارتی حکومت مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پرتشددکارروائیوں سے ہزاروں بھارتی مسلمان بھوک میں مبتلاہیں۔ مودی حکومت کے اقدامات جرمن نازیوں جیسے ہیں اور ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ کاثبوت ہیں۔عمران خان نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو کرونا سے نمٹنے کے لیے 50ملین کا امدادی رقم جاری کردی گئی ہے، اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام کا چیک محمد حمزہ شفقات کے حوالے کردیا۔

امداد رقم جو مقامی لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ان پر خرچ کی جائے گی،جبکہ اسلام آباد قائم قرنطینہ سینٹروں میں ہونے والے بھی تمام تر اخراجات بھی شامل ہوں گے۔

Related Posts