اسلام آباد میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں،بھاری جرمانے عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں،بھاری جرمانے عائد
اسلام آباد میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں،بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اسلام آباد میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سخت کرنے کے احکامات پر اسلام آباد کے علاقہ پی ڈبلیو ڈی،سواں گارڈن، سہالہ، ہمک میں گراں فروشوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

کنویئنر ٹاسک فورس برائے ذخیرہ اندوزی چوہدری ندیم گجر کی ہدایت پرممبر ٹاسک فورس شیرازالہیٰ نے اسٹنٹ کمشنر رورل محمد اللہ محمود سی ڈی اے کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد علی اور حلقہ این اے 52 کے میڈیا کوارڈینیٹر ملک عابد کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف چھاپے مارے کارروائیاں کیں اوربھاری جرمانے عائد کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حلقہ این اے 52 کے میڈیا کوارڈینیٹر ملک عابد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے جو احکامات جاری کیے ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے پورے اسلام آ باد کے بازاروں اور مارکیٹوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حلقہ این اے 52 کے ایم این اے راجہ خرم نواز نے بھی اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تمام انتظامیہ ملکر ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں۔

سی ڈی اے کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد علی کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی، ہمک، سواں گارڈن،سہالہ کے علاقوں کی مارکیٹوں پر چھاپے مارے اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیے گئے۔

واضح رہے کہ پورے اسلام آبادمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں بھی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کردینگے۔

Related Posts