لاہور میں میاں بیوی کا 10سالہ معصوم ملازمہ پر بد ترین تشدد

تازہ ترین

تازہ ترین

فرعون صفت میاں بیوی کا 10سالہ معصوم ملازمہ پر بد ترین تشدد
فرعون صفت میاں بیوی کا 10سالہ معصوم ملازمہ پر بد ترین تشدد

راولپنڈی:صوبائی دارالحکومت لاہور میں فرعون صفت میاں بیوی نے معصوم 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا،ملزم سہیل انجم اور اس کی بیوی نے گھر میں کام کرنے والی چھوٹی سی دس سالہ بچی پر پانچ سو روپے چوری کا الزام لگا کر انسانیت سوز سلوک کیا۔

پہلے بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا پھر گرم پانی بچی کے اوپر ڈال دیا جس سے بچی جھلس گئی واقعہ کی اطلاع جب بچی کے لواحقین کو ہوئی تو وہ فورا موقع واردات پر پہنچے اور بچی کو فوری طور پر گنگا رام ہاسپیٹل لاہور شفٹ کیا گیا۔

رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے کے بعد سمن آباد پولیس نے ملزم سہیل اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ہے جبکہ ملزم سہیل موقع پر ہی گرفتار ہوچکا ہے اور ملزم کی بیوی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ملزم سہیل سرکاری ملازم ہے اور بہت بڑے عہدے پر تعینات ہیں بچی کی والدہ مطابق ملزم ہم پرصلح کے لیے دباؤ ڈالوا رہا ہے لیکن ہم غریب لوگ ان امیروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

گھر میں غربت کی وجہ سے بچی کو کام کے لیے بھیجا تھا لیکن ان دونوں میاں بیوی نے مل کر ہماری بچی پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہم کو صرف انصاف چاہیے اور انصاف کے ساتھ ساتھ تحفظ چاہیے، میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت وزیر اعظم عمران خان صاحب سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے۔

Related Posts