وفاقی وزیر اطلاعات سید شبلی فراز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ªوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ تقریب حلف برداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

 ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید شبلی فراز سے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کا حلف لیا۔

اس سے قبل موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جنہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان تھما دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو مقرر کر دیا ہے۔

Related Posts