اللہ تعالیٰ گورنر سندھ کو کورونا وائرس سے جنگ کی طاقت دے۔وزیرِ اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Iman Iranian President Bill Gates discuss COVID-19 crisis

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں وائرس سے جنگ کیلئے طاقت و ہمت عطا فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کیلئے دُعا کررہا ہوں کہ وہ جلد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوجائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے دُعا کی کہ گورنر سندھ کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے نجات دے اور وائرس سے جنگ کیلئے طاقت عطا کرے تاکہ گورنر سندھ جلد صحتیاب ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ 

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی خاموش نہ رہ سکے اور وزیرِ اعظم کے ٹوئٹر پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں وفاقی کابینہ کے تمام ممبران، دوستوں اور اہلِ خانہ کا شکر گزار ہوں جو میری صحت کیلئے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں خاص طور پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تمام صوبوں کے گورنرز کا شکر گزار ہوں۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عوام کو اپنی صحت پر آگاہی دیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ میری صحت اچھی ہے اور میں خوشگوار محسوس کر رہا ہوں۔ 

Related Posts